اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) بیور وکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ18سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ 5افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے جبکہ 5 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں۔ فارن سروس آف پاکستان کے ڈائریکٹر (ایم ایس) محمد عبداللہ امین، وزارتِ توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل (گیس) تاجدار خان، ڈپٹی ڈائریکٹر، وزارتِ سمندر پار پاکستانیز بیورو آف امیگریشن، ندیم اختر چانڈیو، سندھ حکومت کی ڈی ایس، گورنر ہاؤس، کراچی ثمینہ راجپوت اور سندھ حکومت کی ڈی ایس اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سدرہ صدیقی کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، یاد رہے کہ مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 7 اپریل سے 13جون 2025تک بیک وقت ʼنیپاʼ کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 4اپریل 2025کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔