پشاور( لیڈی رپورٹر)بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع کرم اور لوئر کرم کے مشران نے پشاور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنے کے مطالبات پوری ہونے کے بعد دھرنہ ختم کرنے اور بگن کی بحالی کیلئے عملی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین نوروز اورکزئی صدر خیالی الرحمان اورکزئی نے لوئر کرم کے مشران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے 32 دنوں سے پشاور پریس کلب کے سامنے پرامن دھرنادیا جس میں حکومت سے ضلع کرم میں امن اور خوشحالی کا مطالبہ کر رہے تھے حکومت نے عید کے فورا بعد بگن پر 22 نومبر کی لشکر کشی میں ہونے والے نقصانات کا آزالہ کرے گی جس میں مسمار ہونے والے گھروں اور دکانوں کے چیک تیار کردیے گئے ہیں اور وہ متعلقہ افراد میں تقسیم ہونگے۔ اس کے علاوہ بے گناہ گرفتار افراد کی رہائی بھی جاری ہے جس میں ابھی تک آدھے سے زیادہ بے گناہ افراد رہا ہوچکے ہیں ۔