کوئٹہ(پ ر)تحریک لبیک پاکستان بلوچستان امیر مفتی وزیراحمد رضوی بلوچ نےکہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری ،آئینی اورقانونی حق ہےاحتجاج وہی کرتے ہیں جو ریاست آئین اور قانون کو مانتے ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے انہوں نے کہا کہ ریاست کو یہاں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہر مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے بات چیت ضروری ہےانہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی 28 مارچ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔