• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، ضیاء الحق ، توقیر بھٹی، ارشد اچکزئی، امین آغا اور نعمت خان نے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ۔ دو موروثی خاندانوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ آج اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو پاکستان کی معیشت عروج پر اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔
کوئٹہ سے مزید