کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہےکہ صفاکوئٹہ کے نام پر شہرکوگندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیاہے سریاب خصوصاً برما ہوٹل بلوچستان یونیورسٹی لوریز کاریز‘ غریب آباد‘احمدخان زئی‘ کشمیر آباد ‘بشیرچوک‘کلی قمبرانی‘ کلی بنگلزئی‘ساتکزئی اسٹریٹ ،کلی الف دین، کلی جیو‘ پودگلی ،سبزل روڈ وگردونواح کے علاقوں میں جب سے پروجیکٹ شروع کیاگیاہے علاقے میں صفائی کا نظام مفلوج ہوکررہ گیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے جس سے لوگوں کو مصائب کا سامنا ہے تودوسری جانب ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور آنتوں کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے گندگی کے باعث مکھیوں کی یلغار سے لوگ پریشان ہیں انہوںنے کہاکہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود صفائی کاناکام نظام سوالیہ نشان ہےٹھیکیداری سسٹم نے کوئٹہ میں رہی سہی صفائی کا بھی خاتمہ کردیاہے متعلقہ حکام سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے عید سے قبل سریاب میں صفائی کانظام بہتربنانے پر توجہ دیں۔