کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے وکلاء ونگ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار رہنماؤں و کارکنوں کی قانونی معاونت کریگی۔نیشنل پارٹی وکلاء ونگ کے ایک اعلامیے میں کہاگیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بی وائی سی کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے اور قائدین، کارکنوں کی گرفتاری اور دیگر قانونی معاملات میں نیشنل پارٹی لائر ونگ بلا تفریق اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی قانون سیکرٹری ایڈووکیٹ نادر چھلگری صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری ایڈووکیٹ جلیل لانگو ایڈووکیٹ سابق مرکزی قانون سیکرٹری ایڈووکیٹ راحب بلیدی ایڈووکیٹ قاسم علی گاجیزئی ایڈووکیٹ سمیت نیشنل پارٹی کے وکلاء ونگ قانونی معاملات میں گرفتار شدہ گان کی معاونت کریں گے۔متعلقہ گرفتار قائدین و کارکنوں کے خاندان و تنظیم نیشنل پارٹی کے لائرز ونگ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔