• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے تنازعات میں گھرے ہوئے رجب بٹ کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔

معاذ صفدر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے رجب بٹ کے حالیہ تنازعات کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں رجب بٹ کی محنتی ہونے کی وجہ سے تعریف کرتا ہوں اور وہ ایک کامیاب یوٹیوبر بھی بن گئے ہیں۔

معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ کے فالوورز کی تعداد بھی بہت زبردست ہے تو اب اُنہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ان کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ نہیں ہو سکتا بلکہ اگر وہ اسی طرح تنازعات میں گھرے رہے تو ان کے فالوورز کم ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب رجب بٹ کو کوئی بھی نیا کانٹینٹ بناتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے فالوورز کی تعداد کو سنبھالنا چاہیے جو کہ اُنہوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید