• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیٹھا لال کے ڈائیلاگ ’اے پاگل عورت‘ پر پابندی کیوں لگی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے سب سے طویل سیریل میں سے ایک ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے کردار جیٹھالال کے ڈائیلاگ ’اے پاگل عورت‘ پر پابندی کی وجہ خود کردار نبھانے والے دلیپ جوشی نے بتادی۔ 

مذکورہ سٹکام نے ناظرین کو کئی یادگار کردار، لمحات اور ڈائیلاگز دیے ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دلیپ جوشی نے انکشاف کیا کہ ان کا مشہور ڈائیلاگ ’اے پاگل عورت‘ پر ایک شکایت کے باعث پابندی عائد کردی گئی تھی۔ 

مشہور کامیڈین سوربھ پنت کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں جب دلیپ جوشی سے پوچھا گیا کہ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں ان کا سب سے مشہور ڈائیلاگ کون سا ہے؟ تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’سیٹ پر، میں نے جملہ ’اے پاگل عورت‘ ازخود کہہ دیا تھا، کیونکہ دیابین (دیشا واکانی) کے ردِعمل کو دیکھ کر یہ فطری طور پر میرے منہ سے نکل گیا تھا۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ ’ایک خاص سین میں جب دیابین نے ایک مخصوص انداز میں ردِعمل دیا تو میں نے مزاحیہ انداز میں یہ جملہ کہہ دیا۔ بعد میں مجھے بتایا گیا کہ خواتین کے حقوق کےلیے سرگرم تنظیم کی جانب سے اس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور مجھے ہدایت دی گئی تھی کہ آئندہ آپ یہ جملہ کبھی نہیں کہیں گے۔‘

دلیپ جوشی نے مزید کہا، ’یہ ڈائیلاگ کبھی کسی کی توہین کےلیے نہیں تھا، بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے اسے غلط انداز میں لیا اور برا محسوس کیا، جس کے بعد اسے مکمل طور پر شو سے ہٹا دیا گیا۔‘

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ’آج بھی یہ میرا پسندیدہ ڈائیلاگ ہے۔‘

شو کی کاسٹ کئی بار بدلی جا چکی ہے مگر اس کے باوجود یہ آج بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید