• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننیا یا جھانوی کیساتھ کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچنا پڑے گا، سلمان خان

سلمان خان - فوٹو: فائل
سلمان خان - فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا پڑا تو 10 بار سوچوں گا۔ 

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی عید ریلیز ’سکندر‘ کے حوالے سے ممبئی پریس سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

اس دوران سلمان خان نے کہا کہ جب فلم ہٹ ہو تو پروڈیوسرز کوئی شکایت نہیں کرتے لیکن اگر فلم فلاپ ہو جائے تو وہ آکر نقصان کا ذکر کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کے سلطان نے تسلیم کیا کہ فلم چلانا اداکار کی ذمہ داری ہے کیونکہ پردے پر وہی نظر آتا ہے اسی پر سارا الزام آتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں گے، جیسے کہ رشمیکا مندانا کے ساتھ ان کی جوڑی بنی ہے، تو انہوں نے جواب دیا: اگر میں اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوں تو مجھے دس بار سوچنا پڑے گا۔

سلمان خان کے مطابق، ’ہم بجٹ میں بہت بڑی غلطیاں کر رہے ہیں، اب ہر کوئی خود کو بہتر ثابت کرنے کی دوڑ میں ہے جبکہ فلم بینوں کی دلچسپی کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔‘

سلمان خان نے انکشاف کیا کہ نئے اداکار دو ہیرو والی فلموں میں کام کرنے سے کتراتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ شاہ رخ، عامر، سنی دیول، سنجے دت، انیل کپور کے ساتھ کئی فلمیں کر چکے ہیں، جس سے نہ صرف دوستی بنتی تھی بلکہ باکس آفس بزنس بھی بڑھتا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید