• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ کے زیورات چوری، شہری 29 موٹرسائیکلوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 92 وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار، تین رکشے ، 28موٹر سائیکل،41وبائل فونز ،ایک درجن بکریاں ، دو گائیںاور دیگر قیمتی سامان اڑا لیا گیا ،32گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ایک کار ،تین موٹر سائیکل اور12موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ 22 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف7مقدمات درج ہوئے جن میں 4موٹر سائیکل اورایک موبائل فون اور نقدی جبکہ تھانہ گولڑہ اور ترنول کےعلاقوںمیںدو گھروں کے تالے ٹو ٹ گئے ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقے میںطارق حفیظکے گھرسے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا گیا ۔ تھانہ نصیرآباد کے علاقے میںمسعود خان سے کپڑوں کا تھیلا چھین لیا گیا جس کی مالیت اڑھائی لاکھ تھی۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ثمر زار کالونی اڈیالہ روڈ پر بابر سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید