• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اسرائیل کا سفر کرنیوالوں کی انکوائری کرے،مجلس وحدت مسلمین

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ایم ڈبلیو ایم نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ریلیاں، مظاہرے اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔سربراہ ایم ڈبلیو ایم سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطین صیہونیت کے ناجائز قبضہ میں ہے، بین الاقوامی لابیاں فلسطینیوں کو نابود کرنے کے درپے ہیں۔ہم فلسطینیوں کو پیغام دیں گے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو اسرائیل کا سفر کرنے والوں کی انکوائری کر کے سزا دینی چاہئے۔ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کی ملکیت ہے۔
اسلام آباد سے مزید