راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم تمام اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کرکے عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیاجس میں رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری، سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان، اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول اور کالجزکی ناقابل استعمال اور خستہ حالی کا شکار عمارتوں کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔