• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر زسمیت اسلام آباد انتظامیہ کے 10افسران کے تبادلے

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کے 10افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔ امتیاز محمود جنجوعہ کو دوباہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مقرر کر دیا گیا ۔عثمان اشرف کو ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹری اور نشاء اشتیاق کو ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنر مہین حسن کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی ،وزیر علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ ،فروا بتول کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ،نہل حفیظ کو اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا ،یاسر نزیر کو اسسٹنٹ کمشنر صدر،فہد شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر رورل اور محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کر دیا گیا۔ چیف کمشنر کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید