• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 ماہ قبل اغواء ہونیوالی دو ماہ کی بچی بازیاب،میاں بیوی گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود سے 14 ماہ قبل اغواء ہونے والی 2 ماہ کی بچی کو پولیس نے بازیاب کر کے بچی کو اغواء کرنے والے میاں بیوی جوڑے کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمہ عروشہ حسین، اس کے خاوند ملزم نذر حسین اور مغویہ بچی 16 ماہ کی حرم نور کو سول جج احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچی کو اس کی حقیقی والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ عروشہ حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ ملزم نذر حسین کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید