اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چونگی نمبر 26 پر موٹروے پولیس اہلکاروں کے غریب کنڈیکٹر پر بہیمانہ تشدد کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے بعد اہلکاروں نے کنڈیکٹر پر حملہ کیا اور جب وہ چیخ و پکار کرتا رہا تو ایک اہلکار نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسلحہ نکال لیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے یہ مناظر کیمرے میں قید کر لئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔