• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی عملہ کا تنخوہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سی ڈی اے آفس کے باہر مظاہرہ

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے ایک ٹھیکیدار کےصفائی عملہ نے تنخوہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جمعرات کے روز چیئرمین سی ڈی اے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر صفائی عملہ نے سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا۔سی ڈی اے کا موقف ہے کہ ٹھیکیدار بھاگ گیا ہے۔ اسے ایک چیک دیدیا ہے اور دوسر اتیار ہے مگر اس نے چیک ملنے کے باجود اپنے عملہ کو تنخواہ ادا نہیں کی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے دباؤ ڈال کر ٹھیکیدار سے ادائیگی کرائے ۔
اسلام آباد سے مزید