• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے حالات، ملبہ تمام جماعتوں پر ڈالنا انصاف نہیں، فاروق ستار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان،فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کا ملبہ تمام جماعتوں پر ڈال دینا انصاف نہیں ہے،ترجمان بلوچستان حکومت، شاہد رندنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کو جو ریلیف فراہم کیا اس کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں ،میزبان محمد جنید نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی مستقبل میں امریکا کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان،فاروق ستارنے کہا کہ کراچی کے حالات کا ملبہ تمام جماعتوں پر ڈال دینا انصاف نہیں ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت بے حس ہوچکی ہے۔حادثات کے بعد حکومت نے کسی کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا۔صوبائی حکومت نے کسی قسم کے معاوضے یا تحقیقات کا اعلان نہیں کیا۔انتظامی مسئلے سے بڑھ کر یہ انسانی مسئلہ ہے۔سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزرا کو سامنے آکر ماننا چاہے کہ یہ سنگین مسئلہ ہے۔دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کیسے شتر بے مہار آزادی کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ عید کے بعد اس مسئلے پر گورنر ہاؤس میں تمام سیاسی جماعتوں کو بلا رہے ہیں۔معاملے کے حل کے لئے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذ مہ داریاں دے دی گئی ہیں۔وفاق کی اپنی ترجیحات ہیں، کراچی ان کی ترجیحات میں نہیں ہے۔ایک طرف مافیاز ہیں ایک طرف کراچی کے متاثرہ ظلم کا شکارمعصوم شہری ہیں۔ہم ایک پر امن احتجاج کی کال دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ایک طرف گورنر کانفرنس کریں گے دوسری طرف ہم دھرنے پر جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید