ایک بار ملّا نصرالدّین کا گدھا گم ہوگیا۔ ملّانے اسے بہت ڈھونڈا، لیکن وہ نہ ملا۔ تھک ہار کر جب واپس گھر آئے تو ہمسائے نے افسوس کرتے ہوئے کہا ،’’ملّا! مجھے آپ کے گدھے کی گمشدگی کا بہت دکھ ہوا۔‘‘
یہ سن کر ملّا نصرالدّین بولے،”بھئی، دُکھ کس بات کا...؟ شکر ہے مَیں گدھے پر نہیں تھا، ورنہ اس کے ساتھ مَیں بھی گم ہوجاتا۔“