کراچی (اسد ابن حسن) حکومتِ سندھ نے کراچی کے سمندر کے درمیان دو جزیروں کو ملانے کے لیے نصف ارب روپے سے زائد کا پیڈسٹرین برج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شہریار اختر قاضی کے مراسلے کے مطابق کراچی اور ٹھٹہ کے ساحلی علاقوں میں مواصلاتی اور منسلک سہولتوں کے پروگرام کے تحت کراچی کے ساحلی علاقوں منوڑہ اور ہاکس بے کے نزدیک دو جزیرے بابا اور بھٹ أئی لینڈز کو ملانے کے لیے 560.215 ملین روپے کی لاگت سے پیڈسٹرین برج تعمیر کیا جائے گا۔