• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ کا ریونیو خسارہ 110روپے سے کم ہے، چیئرمین FBR

اسلام آباد( مہتا ب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مارچ 2025 کیلئے مقررہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں 110 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ مارچ کا ریونیو خسارہ 110ارب روپے سے کم ہے، تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ خسارہ مارچ 2025 کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے میں اب تک 132 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ایف بی آر نے 28مارچ (جمعہ کی شام تک) 1088ارب روپے کی وصولی کی ہے، جبکہ مارچ کے لیے مقررہ ہدف 1220ارب روپے تھا۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ دفاتر اور کمرشل بینکوں کی شاخیں ہفتہ کے دن بھی کھلی رہیں گی، اس لیے مزید ٹیکس وصولی کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید