• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فاطمی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

نیویارک (ایم عظیم میاں) وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی/ وزیرِ مملکت سید طارق فاطمی نے جمعے کے روز نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، فیلمن یانگ سے ملاقات کی، معاونِ خصوصی کا کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل میں اصلاحات پر تبادلہ خیال ۔ معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظور کیا گیا "پیکٹ فار دی فیوچر" (مستقبل کا معاہدہ) عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے، انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات جیسے اہم مسائل پر پاکستان کی دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک زیادہ جمہوری، نمائندہ، جوابدہ اور شفاف سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید