• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا بنگلہ دیش کے یوم آزادی کے موقع پر عبوری سربراہ محمد یونس کو خط

اسلام آباد (فاروق اقدس) نئی دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی امور میں سردمہری میں اضافے کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر معاملہ فہمی کا ادراک کرتے ہوئے ڈھاکہ کیساتھ مفاہمانہ طرز عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس کو ایک خط تحریر کیا ہے/

 یہ خط بنگلہ دیش کے یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے دی گئی مبارکباد کے حوالے سے لکھا گیا ہے، تاہم صورتحال کے پیش نظر خط میں رسمی مبارکباد کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید