اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کر دی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا ہے .
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی،پیٹرول کی قیمت میں کمی کااطلاق آج 29مارچ سے کر دیاگیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں کمی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے تناظر میں کیاگیا ہے ۔
ادھر مٹی کا تیل مہنگا کردیاگیا ہے،اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیاگیا ہےجس کے بعد نئی قیمت 169 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے.
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 168 روپے12 پیسے فی لیٹر تھی،مٹی کے تیل پر 10 روپے 96 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رہے گی۔