• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین خواتین سمیت 5 افراد کا ریکارڈ کمرشل بینکوں سے طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے بینک اسلامی کے افسران کی شکایت پر انکوائری رجسٹر کرتے ہوئے تین خواتین سمیت 5افراد کا ریکارڈ کمرشل بینکوں سے طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے انکوائری افسر کی جانب سے تمام کمرشل بینکوں کو خط لکھا گیاہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بینک اسلامی پاکستان لمیٹیڈ کے سینئر آفیسر محمد شاہد اور مینجر زبیر احمد کی تحریری شکایت کے بعد تین خواتین سمیت 5 افراد کے خلاف انکوائری نمبر 98/2024 رجسٹرڈ کی ہے۔

خط میں بینکوں کے برانچ مینیجرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 8 جنوری 2025 سے قبل مذکورہ افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور تصدیق شدہ م دستاویزات جن میں اے او ایف ایس، ایس ایس کارڈز ،شناختی کارڈ کی کاپیز، مکمل کریڈٹ ،ڈیبٹ واؤچرز، آئی بی ایف ٹی ویز اکائونٹ نمبر،بینک ،کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ اور اپ ٹو ڈیٹ اکائونٹس اسٹیٹمنٹ شامل ہے کی مکمل تفصیل کے ساتھ انکوائری افسر کے سامنے پیش ہوں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریکارڈ چیک کر کے ایف آئی اے کو بتایا جائے کہ مذکورہ افراد بینکوں میں لاکر اکائونٹس یا کوئی اور مالی سہلوت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد کے ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد مالیت کے کریڈٹ، ڈیبٹ وائوچرز کی فوٹو کاپیاں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید