• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان، اسپتال میں بچی کی پیدائش دوسرے بچے کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) ٹنڈو محمدخان شہر کے سول اسپتال روڈ کی رہائشی حاملہ خاتون کانجی اسپتال میں سیزر کے دوران ایک بچی کی پیدائش جبکہ دوسرے بچے کو مبینہ پیٹ میں چھوڑدینے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا 2 ماہ بعد معلوم ہو ا کہ مذکورہ خاتون حاملہ ہے ٹنڈومحمد خان کے نجی اسپتال میں 2 ماہ قبل مسمات 35 سالہ آمنہ کا نجی اسپتال میں سیزر کیا گیا تھا ڈاکڑ عنبرین کھٹی نے سیزر کیا اور ایک بچی کی پیدائش ہوئی اور مریضہ کے شوہر کو بتایا کہ ان کے پیٹ میں کوئی سخت چیز موجود ہیں اور دو روز بعد ڈسچاچ کردیا اس موقع پر مریضہ کی رشتیدار ایڈوکیٹ نیر سلطانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکڑ عنبرین کے نجی اسپتال میں 7 ماہ سے مریضہ کا علاج جاری تھا انہوں نے دو ماہ قبل ان کا سیزر کیا اوران کی غفلت کے باعث ایک بچہ ان کے پیٹ میں رہے گیا جس کے بعد حالت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال میں آپریشن کرایا گیا اور بچہ ان کے پیٹ میں گل گیا اور مذکورہ ڈاکٹر نے چار بار الٹراساؤنڈ کیا اور کہا کہ ایک بچہ ہے ڈاکٹر کی غفلت کے خلاف ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈومحمدخان کی عدالت میں مقدمہ کیلئے درخواست دی ہے میمن اسپتال ٹنڈومحمدخان کے ایڈمین آفیسر ڈاکڑ غفار میمن نے کہا کہ اسپتال میں مریضہ آئی تھیں ان کا سیزر کیا گیا ایسے مریض بہت کم ہوتی ہیں جن کا ایک بچہ پوٹریس میں تھا جبکہ دوسرا ایبڈومینل کیو یٹی میں تھا ہم نے انہیں سٹی اسکین کیلئے کہا تھا جو انہوں نے 2 ماہ کے بعد کرایا ایبڈومینل میں ایسا ہوتا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید