کوئٹہ(پ ر)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام یوم القدس جمعہ الوداع بلوچستان میں دینی قومی جوش وجزبے سے منایاگیامساجدمیں امریکی اسرائیلی دہشت گردی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف قرادادیں پاس کی گئی اورعلمائے کرام آئمہ کرام نے خطبات جمعہ کے موقع ہرکہاکہ فلسطین کی یہودیوں سے آزادی امت مسلمہ بلخصوص مسلم حکمرانوں اورسپہ سالاروں پرقرض اورفرض ہے۔ 57اسلامی ممالک 2ارب مسلمان ایٹم بم لاکھوں افواج اسلحہ کے باوجودامریکی اسرائیلی غلامی امت مسلمہ کوقبول نہیں۔امت مسلمہ یہودی امریکی مصنوعات کابائیکاٹ اورغزہ وفلسطینی عوام کی مالی اخلاقی مددجاری رکھیں گے۔ملی یکجہتی کونسل ہرظلم وجبرکے خلاف اتحادامت کی ملک گیربابرکت پلیٹ فارم ہے بلوچستان میں بدامنی کی وجہ سے عوام۔محسورنظام۔زندگی تباہ ہوگئی ہے۔