• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان کی حدود میں شام 5بجے سے صبح 5بجے تک گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے موجودہ حالات کے پیش نظرڈپٹی کمشنرکچھی نے بولان کی حدود میں شام 5بجے سے صبح 5بجے تک گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی اور موجودہ حالات کے پیش نظر عوام اور ٹرانسپورٹرز کومطلع کیاجاتا ہے کہ28مارچ سے تاحکم ثانی ضلع کچھی بولان کی حدود میں ہرقسم کی پبلک ،پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور تمام چھوڑی بڑی گاڑیوں کا شام 5بجے سے صبح 5بجے تک داخلہ ممنوع ہوگا مذکورہ اوقات میں سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو ناڑی بینک ضلع سبی کی حدود میں جبکہ کوئٹہ سے سبی جانے والی ٹریفک کو کولپور کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید