کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) اے این ایف نے مستونگ کے علاقے دشت کے پہاڑ میں چھپائی گئی 105 کلو چرس برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی دوسری کارروائی ذاکر کیمپ چاغی کے غیر آباد علاقے میں کی گئی جہاں ایک کمپائنڈ میں چھپائی گی 2311 کلو چرس اور 66 کلو افیون برآمد کرکے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا منشیات کی مالیت 21کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔