• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر ایف آئی اےسمیت دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے تبادلے ، ایف ائی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں تعینات گریڈ 20 کے ڈائریکٹر ہمایوں سندھو کا فوری اور اچانک تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی خدمات حکومت خیبر پختون خواہ کو سونپ دی گئی ہیں۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کا بھی فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ کسی کو بھی ابھی تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف لاہور میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کا تبادلہ فوری طور پر بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء فیصل اباد کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید