ڈگری( اشفاق احمد اشفی/ نامہ نگار) آج 21 جون کو رواں سال 2025ء کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی، آج ڈگری سمیت پاکستان میں رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر رات ہوگی۔ دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا، جبکہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی ۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتاہے۔ اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔ویسے تو گرمی کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں، لیکن آج یعنی 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں سال 2025ء کا سب سے طویل ترین دن ہے۔