کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) ہیڈ کوارٹر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر گل خٹک کو گزشتہ روز طلب کر کے وضاحتیں حاصل کیں۔ مذکورہ خاتون افسر پر الزامات سائبر کرائم، امیگریشن اور کمرشل بینک سرکل سے متعلق رہے۔ اس حوالے سے مہر گل خٹک کا کہنا تھا کہ وہ تمام الزامات کی نفی کرتی ہیں مگر ایک دو دیگر سوالوں پر انہوں نے جواب دیا کہ میں رپورٹرز کو جواب دینے کی پابند نہیں ہوں۔