کراچی(اسٹاف رپورٹر ) نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر در محمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین و بچے سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، عینی شاہدین کے مطابق واٹر ٹینکر بس سے آگے نکلنے کے لیے عقب سے ہارن بجا رہا تھا اور بس کو پش بھی کر رہا تھا اسی دوران تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ۔