اسلام آباد(طاہر خلیل )پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام “فرینڈز آف سلک روڈ” کے تحت منعقدہ پاکستان چین ڈائیلاگ میں معروف سیاسی رہنماوں، سفارتکاروں، اراکینِ پارلیمنٹ، طلبہ اور اسکالرز نے شرکت کی ڈائیلاگ کا موضوع پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تفہیم کو مضبوط بنانا اور ہمسایہ ممالک کیلئے مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کی تشکیل تھا ،پی سی آئی کے چیئرمین مشاہدحسین سیدنےکہااقتصادی و سیاسی طاقت کا عالمی توازن مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے، وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہاموجودہ عالمی نظام واضح طور پر بکھر رہا ہے،ترجمان و چیف آف انفارمیشن سفیر ہو ژاؤمِنگ نےکہاچین پاکستان سکے کے دورخ ہیں ،زیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا سی پیک کامیابی کیلئے سکیورٹی استحکام اولین شرط ہے ، سابق سیکرٹری خارجہ ایمبیسڈراعزاز احمد چوہدری نےکہاتعاون پر مبنی نظاموں کی ضرورت ہے، مقررین نےآئرن برادرز کی پائیدار شراکت داری کو سراہااور صدر شی جن پنگ کے بی آر آئی کو امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کیلئے اہم محرک قرار دیا، ڈائیلاگ میں ژاؤمِنگ کی قیادت میں آئی ڈی سی پی سی کاپانچ رکنی اعلیٰ سطحی نے خصوصی شرکت کی،مشاہد حسین سید نے کہا اقتصادی و سیاسی طاقت کا عالمی توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے جو ایشیائی صدی کا آغاز ہے۔