اسلام آباد (طاہر خلیل)اسلام آباد کے پارلیمانی اور سیاسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کا فارورڈبلاک بن چکا اور26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں حکومت نے فارورڈ بلاک سے مطلوبہ حمایت بھی حاصل کر لی تھی ،26ویں ترمیم کی منظوری میں مطلوبہ تعداد پوری کرنے کیلئے منحرف ارکان سے تعاون لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون میںفاروڈبلاک کاکوئی تصور موجود نہیں ، تاہم ہر حکومت قانون سازی کے عمل میںاپنی اور مطلوبہ تعداد مکمل رکھنے کیلئے اپوزیشن سے فاروڈ بلاک کی حمایت حاصل کرتی ہے ، ذرائع نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی میںپی ٹی آئی کا فارورڈبلاک پہلے سے قائم ہے جس میںپی ٹی آئی کے تقریباً20 ارکان حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔