کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری اور سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر کے کھلاڑی کراچی آئیں گے، جو نہ صرف کھیلوں کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 35 ممالک کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں، جن میں 22 ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔