• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کیلئے عید کے کپڑے اور جوتے اڈیالہ جیل پہنچا دیئے گئے

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)بانی پاکستان تحریک انصاف کیلئے عید کے کپڑے اور جوتے اڈیالہ جیل پہنچادئیے گئے، سامان میں4نئے جوڑے ، ویسٹ کوٹ اور جوتے شامل ،رات گئے تک بشریٰ بی بی کیلئے کپڑے نہیں بھیجے گئے تھے جیل ذرائع کے مطابق عید الفطر سے قبل ہفتہ کو بانی پی ٹی آئی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا،ان کے لئے کپڑوں کے چار نئے جوڑے ، ویسٹ کوٹ اور جوتے اڈیالہ جیل پہنچائے گئے ، بانی پی ٹی آئی کے لئے بھجوائے گئے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کردئیے گئے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ رات گئے تک بشریٰ بی بی کے لئے عیدکے کپڑے جیل نہیں پہنچائے گئے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید