• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ فیصل، پولیس اہلکار نے 2 ڈاکوؤں کو مقابلہ کے بعد ہلاک کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہراہ فیصل پر پولیس اہلکار سے مبینہ طور ٖڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اہلکار نے2ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ کے بعد انہیں ہلاک کردیا،حسنات شاپنگ کے بعد گھر جارہا تھا کہ ڈاکو آگئے،ایک ڈاکو کی شناخت،دوسرے کی شناخت کا عمل جاری،تفصیلات کے مطابق بہادرآباد تھانہ کی حدود شارع فیصل لال قلعہ کے قریب ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل حسنات کی فائرنگ سے2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہےکہ کانسٹیبل حسنات جو ایس ایس پی آفس ایسٹ سے تعینات ہیں جمعہ کی دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران دو مسلح ملزمان نے انہیں ڈکیتی کی نیت سے روک لیا۔کانسٹیبل حسنات نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت مزاحمت کی۔
اہم خبریں سے مزید