کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن بلاک ٹو میں کار سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا۔پولیس کے مطابق ساجد علی کو سینے میں ایک گولی ماری گئی ہے جبکہ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی میں خون کے نشانات پائے گئے ہیں۔ ساجد علی ڈرائیونگ سیٹ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ گاڑی کے اندر مقتول کا موبائل فون اور پرس بھی موجود تھا۔