• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم قانون سازی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو طلب

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) دہشت گردی کے خلاف اہم قانون سازی قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ پیر کو طلب کر لیا گیا ۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ پیر 7اپریل شام 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ، سپیکر سردار ایا ز صادق صدرات کریں گے ، ارکان کو اجلاس میں شرکت کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی دہشت گردی کنٹرول کرنے اور دہشت گردی مقدمات کی تیزی سے سماعت کیلئے قوانین کو مزید بہتر بنایا جار ہا ہے ، اہم قانون سازی قومی اسمبلی کے مجوزہ اجلاس کےایجنڈے میں شامل ہو گی ، سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی بزنس پر بات چیت کیلئے حکومت اور اپوزیشن رہنمائوں پر مشتمل ہائوس بزنس کمیٹی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو شام 4 بجے طلب کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید