• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار اور نجی کمپنی کا محافظ شہید، SHO اور پولیس اہلکار زخمی

شکارپور (نامہ نگار) خانپور میں تھانہ کوٹ شاہو کی حدود کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف رینجرز اور پولیس کی جانب سے جاری مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا. حملے کے دوران پولیس چوکی پر مامور اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا. دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار نور محمد بھیو اور نجی کمپنی کا محافظ عبدالستار بروہی شہید ہوگئے. جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاہو رفیق مارفانی اور ایک اہلکار فاروق میرانی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید