• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک پولیس میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جسے ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی کی ایک پرعزم جدوجہد قرار دیا جارہا ہے، کیپٹن ضیغم عباس لاہور سے تعلق رکھتے ہیں، سٹودنٹ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے 2003 میں امریکا منتقل ہوئے ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی پولیس افسران، انکی فیمیلیز کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ کیپٹن ضیغم عباس پاکستان میں لاہور سے تعلق رکھتے ہیں، لاہور میں کینگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرتے رہے اور سٹودنٹ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے 2003 میں امریکا منتقل ہوئے اور امریکہ کے البرٹ آئینسٹائن میڈیکل سکول میں ایڈمشن لیا اور یہاں سے اپنی میڈیکل کی ڈگری مکمل کی۔
اہم خبریں سے مزید