کوئٹہ ( نیوز ایجنسی )بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ کے 13لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے، ان اہلکا روں سے دہشتگرد 5 ایس ایم جیز، لیویز گاڑی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر واشک کے مطابق اہلکاروں کو فرائض سے غفلت اور نااہلی دکھانے پر برطرف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ایک حوالدار اور 12سپاسی شامل ہیں۔