• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 74 ہزار ارب روپے سے بھی بڑھ گیا، وزارت خزانہ

اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر2024تک سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 74ہزار ارب روپے سے بھی تجاوزکر گیا،چھ ماہ کے دوران اس قرض پر پانچ ہزار ایک سو بیالیس ارب روپے کا سود بھی ادا کیا گیا،جولائی تا دسمبر 2024 سرکاری قرضوں میں 2767ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے سرکاری قرضوں سے متعلق پہلی ششماہی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران قرضوں پر 5ہزار 142 ارب روپےسود ادا کیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید