کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہراہ فیصل لال قلعہ کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے دو میں سے ایک ملزم کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا ملزم اعزاز علی عادی جرائم پیشہ تھا اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ان وارداتوں میں گارڈن کے علاقے میں ہونے والی ایک ڈکیتی بھی شامل ہے جس میں مزاحمت کے دوران طاہر بزنجو نامی شہری قتل کردیا گیا تھا جبکہ ملزم اعزاز کی فائرنگ سے ڈکیتی گروہ کا ایک ساتھی بھی ہلاک ہوا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، اعزاز علی پر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہی مزید پانچ مقدمات بھی درج تھے، جن میں تین مقدمات تھانہ عزیز بھٹی، جبکہ تھانہ شاہرا فیصل اور گلستان جوہر میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔