• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

کراچی(نیوزڈیسک) اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔خبر ایجنسی کے مطابق شہریوں نے حکومت سے غزہ جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے، نیتن یاہو ناکام ہو چکے ہیں، حکومت عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے۔خبرا یجنسی کے مطابق احتجاجی مظاہرے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوئے، مظاہرین ڈھول پیٹ کر، ہارن بجاتے ہوئے نعرے بازی کر رہے تھے۔نیتن یاہو نے مظاہروں کو اپوزیشن کی چال قرار دے دیا، اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلارہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید