• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی آلات اور تشخیصی مصنوعات کی رجسٹریشن سنگین مسئلہ بن گیا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )پاکستان میں جان بچانے والے طبی آلات اور تشخیصی مصنوعات کی رجسٹریشن ایک سنگین مسئلہ بن چکا ، ہزاروں درخواستیں رجسٹریشن کے لیے منظوری کی منتظر ہیں۔طبی آلات کے درآمد کنندگان نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے باوجود، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہزاروں کلاس اے اور بی آلات کے رجسٹریشن کے لیے نئی درخواستیں قبول نہیں کیں، اور درآمد کنندگان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہےہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اتوار کو ایک ہنگامی بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر توسیع سرکاری طور پر نہیں دی گئیں تو ملک بھر کے ہسپتالوں میں طبی آلات کی شدید کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے لاکھوں مریضوں کو خطرہ لاحق ہو گا ،فی الحال، 6,000سے 8,000درخواستوں کا بیک لاگ موجود ہے، جس کی وجہ سے درآمد کنندگان ضروری طبی آلات کی درآمد میں ناکام ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید