واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے معاہدہ نہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی،پیوٹن پر بھی اظہار برہمی۔
قبل ازیں ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر حملہ کیا گیا تو وہ ڈیاگو گارشیا کے مشترکہ برطانوی اڈے پر حملہ کر دے گا۔ اسے امریکی بحریہ کیلئے لیز پر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز این بی سی کو بتایا کہ وہ روسی رہنما ولادیمیر پیوٹن پر "بہت غصہ اور ناراض " ہیں۔ یہ ان کے لہجے میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر جب واشنگٹن یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔
این بی سی کی کرسٹن ویلکر نے بتایا کہ ٹرمپ نے انہیں فون کر کے ]ہوٹم کی جانب سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مستقبل کی قیادت پر سوال اٹھانے پر اپنے غصے کا اظہار کیا - ایسا کچھ جو ٹرمپ خود بھی کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ (ایران) معاہدہ نہیں کرتا تو بمباری ہوگی اور بمباری بھی ایسی جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ʼاس بات کا بھی امکان ہے کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے تو میں ان پر اضافی ٹیرف عائد کروں گا جو میں نے چار برس قبل بھی کیا تھا۔