• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: پر تشدد واقعات، زخمی تدریسی عملے کو ہزاروں پاؤنڈز ہرجانہ ادائیگی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

انگلینڈ کے ساؤتھ ایسٹ میں واقع علاقوں کی کونسلوں نے اسکولوں میں تشدد کے واقعات میں زخمی ہونے والے عملے کو ہرجانے کی مد میں ہزاروں پاؤنڈ ادا کر دیے۔

برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تقریباً 5 برس کے درمیان تشدد کا شکار ٹیچرز اور ٹیچنگ اسسٹنٹس کو 64 ہزار 555 پاؤنڈ کی رقم ادا کی گئی ہے۔

یہ بات ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اسکولوں میں بالغ افراد پر حملوں کے سبب طلبہ کو معطل کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ کام کی جگہ پر کسی کو بھی تشدد یا بدسلوکی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے خصوصاً اسکول کے عملے کو جو بچوں کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران ساؤتھ ایسٹ کی کونسلوں سے گزشتہ 5 برس کے دوران حملوں میں زخمی ہونے والے کو ادا کیے جانے والے معاوضوں کی تفصیل طلب کی گئی تھی جس کے مطابق کینٹ کاؤنٹی کونسل نے ایک طالبعلم کے ہاتھوں زخمی عملے کے رکن کو ہرجانے کے طور پر 25 ہزار پاؤنڈ ادا کیے، سرے کونسل نے بھی طالبعلم کے ہاتھوں زخمی ایک سوشل ورکر کو 10 ہزار 375 پاؤنڈ ادا کیے۔

اسی طرح ایسٹ سسیکس کونسل نے طلبہ کے درمیان لڑائی رکوانے پر عملے کو 22 ہزار پاؤنڈ اور اسی وجہ سے مڈ وے کونسل نے بھی عملے کو 7 ہزار 180 پاؤنڈ ادا کیے۔

محمکۂ تعلیم کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کینٹ، سرے اور سسیکس میں بالغ افراد پر حملوں کے سبب 1 ہزار 997 طلبہ کو معطل کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید