کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کےآل رائونڈر فہیم اشرف نے کہا کہ ہم نے اچھا کم بیک کیا اگر اسے برقرار رکھتے تو صورتحال مختلف ہوتی ۔ ہم سب کی کوشش یہی ہے کہ ہم جیتیں ، ہم انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خود کو الگ نہیں کر سکتے، ٹیم ہونے کے ناطے ہم کھیلیں ایک دوسرے کو بیک کریں، تب بحثیت پاکستان ٹیم جیتیں گے ۔ ایسے نہیں ہے کہ میں اپنا کروں اور سائیڈ پر ہوجائوں۔ جیت حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔ اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں گے جیتتے رہینگے۔ میری اور نسیم شاہ کی کوشش یہی تھی کہ آخر تک جائیں گے ۔ بدھ کو انہوں نے کہا کہپریس کانفرنس میں کہا کہ سڈن پارک کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں لیکن نئے گیند سے کنڈیشنز زیادہ مشکل تھیں ۔ میں اور نسیم شاہ جب کھیل رہے تھے گیند پرانا ہوچکا تھا ، زیادہ اوورز ہونے سے گیند نرم ہوچکا تھا ۔ایسا نہیں تھا پچ کنڈیشنز بدل گئی تھیں ۔ہم مختلف مرحلوں میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اچھا کھیلتے کھیلتے مومینٹم برقرار نہیں رکھ پا رہے ۔