• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کے لیے پورا زور لگاؤں گا، عثمان قادر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کے لیے پورا زور لگاؤں گا۔وہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر آسٹریلیا سے فیملی کے پاس لاہور آ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزے رکھنے اور فیملی کے ساتھ عید منانے آیا ہوں، پاکستان میں رمضان کا اپنا ہی مزہ ہے ، کبھی پاکستان سے باہر روزے نہیں رکھے اور دوسرا خوشی کے موقع پر فیملی سے دور بھی نہیں رہا جاتا۔ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 31 سالہ عثمان قادر نے گزشتہ برس مسلسل مواقع نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور آسٹریلیا منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے سڈنی میں پہلے مرحلے میں کلب کرکٹ کا آغاز کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید